 
                                                      مرتضی وہاب کا میونسپل چارجز پر حکم امتناعی ختم کرنے کیلئے عدالت سے رجوع
مئیر کراچی مرتضی وہاب نے میونسپل چارجز پر حکم امتناعی ختم کرنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک بلز سے ستائے شہریوں کے لیے ایک اور خبرآ گئی، مئیر کراچی مرتضی وہاب نے میونسپل چارجز پر حکم امتناعی ختم کرنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
کے ایم سی کی فوری سماعت سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس جنیدغفار نے کہا کہ بتائیں، ہنگامی نوعیت کیا ہے؟
کے ایم سی کے وکیل نے جواب دیا کہ ہمارے خلاف حکم امتناعی کئی ماہ سے چل رہا ہے، چاہتے ہیں عدالت حکم امتناعی ختم کرے۔
سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت چار ہفتوں بعد مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کی درخواست پر کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔
عدالت نے کے الیکٹرک کو بلوں کے ذریعے شہریوں سے میونسپل چارجز وصول کرنے سے روک دیا تھا۔ بجلی بلز کے ذریعے میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف حافظ نعیم نے درخواست دائر کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 