Advertisement
Advertisement
Advertisement

نورا فتیحی کا اداکارہ جیکولین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر

Now Reading:

نورا فتیحی کا اداکارہ جیکولین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر
نورا

نورا فتیحی کا اداکارہ جیکولین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر

بالی وڈ کی ڈانسر اداکارہ نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے خلاف دہلی کی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس معاملے کا تعلق 200 کروڑ کی بھتہ خوری کے اس کیس سے ہے جس کے مرکزی ملزم سکیش چندرشیکھر ہیں۔

نورا فتیحی نے اپنی دائر کردہ درخواست میں کہا ہے کہ یہ واضح ہونا شروع ہو گیا ہے کہ مذکورہ حریفوں نے شوبز انڈسٹری میں ان کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہونے کی وجہ سے ان کی ساکھ کو داغدار کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے جس سے خدشہ ہے کہ ان کا کام بند ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ہتک آمیز تبصرے ابتدائی طور پر ملزم جیکولین فرنینڈسکی طرف سے کیے گئے تھے اور دوسرے ملزمان نے اسے پھیلایا۔

’یہ سب ایک دوسرے کی ملی بھگت سے کام کر رہے تھے اور یہ ملزم جیکولیس فرنینڈس کی سازش تھی۔

Advertisement

اس حوالے سے انڈیا کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کہا تھا کہ ’بالی وڈ سلیبریٹیز جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی کو ایک فراڈیے کے طور پر پہچانے جانے والے سکیش چندرشیکھر کی طرف سے قیمتی تحائف دیے گئے ہیں۔

انفوسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ دوران حراست ملزم چندرشیکر کا بیان 14 اکتوبر کو ریکارڈ کیا گیا جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے نورا فتیحی کو ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی ایس سیریز تحفے میں دی جسے نورا کے کہنے پر بوبی کان کے نام پر رجسٹر کرایا گیا۔

گزشتہ برس ستمبر میں چندر شیکھر اور ان کی اداکار بیوی لینا ماریا پال دونوں کو دہلی پولیس نے دھوکہ دہی کے معاملے میں ان کے مبینہ کردار الزام میں گرفتار کیا تھا۔

دہلی پولیس نے اس معاملے میں اب تک 13 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کو شبہ ہے کہ چندر شیکھر نے جیل میں رہتے ہوئے کئی لوگوں سے رقم وصول کی تھی۔

واضح رہے کہ عدالت نے پیر کو جیکولیس فرنینڈس اور چندر شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر