Advertisement
Advertisement
Advertisement

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی ترجمان ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاسوشل میڈیاپربیان

Now Reading:

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی ترجمان ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاسوشل میڈیاپربیان
فردوس عاشق اعوان

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا یومِ آزادی کے موقع پراظہارخیال پُرامن اور خوش حال پاکستان کی یقین دہانی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی ترجمان ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کا یوم آزادی کے موقع پر اظہار خیال قوم اور دیگر ممالک کے لٸے پر امن اور خوشحال پاکستان کی یقین دہانی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے دلوں میں ملک سے محبت کا سمندر موجزن ہے۔ ان کا کہنا کہ ”فوج اور قوم میں دراڑ ڈالنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی“ اس بات کی گواہی ہے کہ انہیں قوم سے محبت اور قوم کی تکالیف کا پورا احساس ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان نے بیان میں کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نوجوان سیاستدان اور اپنی محنت کے بل بوتے پر یہاں تک پہنچے ہیں۔  امید ہے کہ وہ عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں گے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں ساری تواناٸیاں صرف کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے مذید کہا کہ آٸی پی پی ملک کی تعمیر کی غرض سے اٹھنے والے ہر قدم اور ملکی فلاح کی ہر سوچ کے ساتھ ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر