Advertisement
Advertisement
Advertisement

باربی ڈول کی فہرست میں ایک نئی ویئرڈ باربی کا اضافہ کیوں کیا گیا؟ وجہ انتہائی حیران کن

Now Reading:

باربی ڈول کی فہرست میں ایک نئی ویئرڈ باربی کا اضافہ کیوں کیا گیا؟ وجہ انتہائی حیران کن
ویئرڈ باربی

باربی ڈول کی فہرست میں ایک نئی ویئرڈ باربی کا اضافہ کیوں کیا گیا؟ وجہ انتہائی حیران کن

باربی فلم کی تشہر سے لے کر ریلیز ہونے تک دنیا میں ہر جگہ باربی کی تھیم دکھائی دے رہی ہے، اسی لیے اب لوگوں کی بڑی تعداد باربی ڈول کی خریداری میں دلچسپی لے رہی ہے تاہم اس میں اب ایک نئی ویئرڈ باربی ڈول کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 

باربی فلم میں مختلف اداکاروں کو بطور باربی ڈول کے پیش کیا گیا ہے یہ فلم ایک طرح  سے بچوں کے گڑیوں کے ساتھ سلوک کو بھی ظاہر کرتی ہے اس فلم میں متعدد گڑیا ہیں جن میں مرمیڈ باربی، نوبل انعام یافتہ والی باربی اور صدر باربی کے ساتھ ویئرڈ باربی بھی شامل ہے۔

  حقیقت یہ ہے کہ عجیب باربی کا کردار فلم  دیکھنے والوں کو بچپن میں گڑیا کے ساتھ کھیلتے ہوئے کیے جانے والے سلوک کی یاد دلاتا ہے۔

اگر آپ بڑے ہونے پر یاد کریں کہ بچپن میں آپ کے پاس ایک گڑیا تھی جو دوسروں کی طرح نظر نہیں آتی تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ اس پر اپنے تمام جذبات اور احساسات کا اظہار کرتے تھے کبھی آپ اس کے بالوں کا کاٹ دیتے تھے کبھی آپ اس سے  جمناسٹک کرواتے تھے اور اس کے ہاتھوں اور پیروں کو گھماتے تھے یا کبھی میک اپ آرٹسٹ بن کر اس کے چہرے کو پینٹ کر دیتے تھے۔ بات یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ آپ اس پر نت نئے فیشن کے تجربات بھی کرتے تھے اس طرح ایک خوبصورت دکھائی دینے والی باربی عجیب سی بن جاتی تھی، ان ہی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فلم میں دیگر گڑیوں کے ساتھ ایک ویئرڈ باربی ڈول کو بھی شامل کیا گیا ہے جو دوسروں سے بلکل مختلف دکھائی دیتی ہے جس کے لیے سب کے دل میں ہمدردی ہے اور سب ہی اس گڑیا کو اپنانا چاہتے ہیں۔

Advertisement

 باربی فلم نے  کئی بار اس گڑیا کی یاد دلائی،  عجیب باربی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ گڑیا ہے جسے تھوڑی بہت سختی سے کھیلا گیا تھا، جس نے اس کی جسمانی شکل پر انمٹ نقوش چھوڑے تھے یہی وجہ ہے کہ یہ عجیب باربی ان خامیوں کو گلے لگانے اور ان سے پیار کرنے کی علامت بن گئی ہے۔ لہذا یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ وہ فلم کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی باربیوں میں سے ایک ثابت ہوئی ہے۔

 چونکہ اس فلم کا جنون اپنے عروج پر ہے اس لیے اب میٹل نے ایک آفیشل ویئرڈ باربی جاری کی ہے، جو فلم میں میک کینن  سے مشابہت رکھتی ہے۔ یہ گڑیا فلم کی طرح یکساں گلابی لباس اور سانپ کی کھال کے جوتے کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور برے انداز سے کٹے ہوئے بالوں اور چہرے کے نشانات کے ساتھ بنائی گئی ہے۔

وئیرڈ باربی کی غیر روایتی انفرادیت کی بدولت، وہ گڑیا کی دنیا کی پسندیدہ ترین گڑیا بننے والی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر