اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار میں جنگی جرائم میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کی ایک ٹیم نے کہا ہے کہ میانمار کی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر سزائے موت اور جنسی تشدد سمیت جنگی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرائم میں جنسی تشدد اور بموں کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو اندھا دھند یا غیر متناسب طور پر نشانہ بنانا شامل ہے۔
آج شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں میانمار کے لئے آزاد تحقیقاتی میکانزم (آئی آئی ایم ایم) نے کہا کہ اس بات کے پختہ ثبوت موجود ہیں کہ میانمار کی فوج اور اس سے وابستہ ملیشیاؤں نے لڑائی سے متعلق تین قسم کے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک فروری 2021 میں آنگ سان سوچی کی حکومت کو معزول کرنے کے بعد سے مہلک تشدد کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں اختلاف رائے کے خلاف خونریز کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں لڑائی شروع ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں جولائی 2022 سے جون 2023 کے درمیان کے عرصے کا احاطہ کیا گیا تھا، جس میں آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے شہریوں یا جنگجوؤں کے قتل کے ساتھ ساتھ تشدد اور خوفناک جنسی تشدد کا بھی حوالہ دیا گیا تھا۔
آئی آئی ایم ایم کے سربراہ نکولس کومجیان کا کہنا ہے کہ میانمار میں ہونے والا ہر جانی نقصان افسوسناک ہے لیکن فضائی بمباری اور گاؤں کو نذر آتش کرنے کے ذریعے پوری آبادی کو جو تباہی ہوئی ہے وہ خاص طور پر حیران کن ہے۔
“نکولس کومجیان کے مطابق ہمارے شواہد ملک میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ڈرامائی اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
نکولس کومجیان نے مزید کہا کہ شہریوں کے خلاف وسیع پیمانے پر اور منظم حملوں کے مقدمات کی فائلیں بنا رہے ہیں جو عدالتوں کے ذریعہ انفرادی مجرموں کو ذمہ دار ٹھہرانے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہیں.
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
