Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزن بڑھانے کے خواہشمند افراد ان غذاؤں سے فائدہ اٹھائیں

Now Reading:

وزن بڑھانے کے خواہشمند افراد ان غذاؤں سے فائدہ اٹھائیں
وزن

وزن بڑھانے کے خواہشمند افراد ان غذاؤں سے فائدہ اٹھائیں

ایک طرف تو لوگوں کی بڑی تعداد وزن میں کمی کے لیے پریشان رہتی ہے تو دوسری طرف ایسے افراد کی بھی کمی نہیں ہے جو وزن میں اضافہ چاہتے ہیں یہاں پر ایسے ہی افراد کے لیے چند سپر فوڈ کا ذکر کیا جارہا ہے جو وزن بڑھانے میں بے مثال ہیں۔

خشک میوہ جات

خشک میوہ جات کو اگر قدرتی چینی اور کیلوریز  کے حساب سے درجہ بند کیا جائے تو ایک وسیع فہرست موجود ہے۔ تو تلی ہوئی غذاؤں کے بجائے ان گریوں سے فائدہ اٹھائیں جو صحت مند وزن بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

اسمودی

دودھ، دہی اور پھلوں کے رس سے تیار اسمودی جس میں میٹھے پھلوں کو شامل کیا گیا ہو ذائقہ اور چکنائی کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

Advertisement

ایواکاڈو سینڈ وچ

ایواکاڈو سینڈ وچ وزن بڑھانے کا ایک صحت بخش اور سب سے آسان ذریعہ ہے، جو کہ مختلف وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور پوتا ہے جو وزن بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتاہے۔

چاول

چاولوں کو وزن بڑھانے کا سب سے مؤثر انتخاب سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹ اور کیلوریز کی زیادہ مقدار موجود ہوتی ہے۔

اسٹارچ سے بھرپور غذائیں

ایسی تمام غذائیں جن میں اسٹارچ موجود ہوں جیسے مکئی، دلیہ، آلو، شکر قندی اور موسم سرما کی جڑ سبزیاں آپ کی غذا میں کچھ اضافی کیلیوریز بڑھا سکتی ہیں۔

Advertisement

چھولے

چھولے جنہیں چک پیس بھی کہاجاتا ہے ایک اور غذائیت سے بھرپور اور زیادہ کیلوریز لیے غذا ہے جو وزن بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر