
حافظ نعیم الرحمان نےاعلان کیا ہے کہ کل جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف ملک گیراحتجاج کرے گی۔ ہم احتجاج پرامن کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوام کا غصہ باہر نہ آئے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25 کروڑ عوام یرغمال بن گئے اس نظام کو چلانے والوں کے ہاتھوں۔ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا 15 روز میں 37 روپے اضافہ کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ لوگ سوچتے نہیں ہیں عوام کیسے زندگی گزاررہے ہیں، ایک جو کام ھے کہ آئی ایم ایف ان حکومت سے یہ نہیں کہتا اپنی عیاشیاں کم کریں۔ پاکستان کے سیلریڈ کلاس 300 ارب روپے ٹیکس ادا کررھا ھے جبکہ زرعی شعبہ سے صرف 4 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جاتا ھے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ناانصافی پر مبنی یہ نظام عوام کے لیےمزید مشکلات کا باعث بن رھا ھے۔ اسٹیبلشمنٹ کو سوچنا ھوگا دفاعی بجٹ کے علاوہ اگرانہیں کچھ مراعات ملتی ہیں انہیں بھی کٹ کرنا چاہیے ۔ اگر حکمران طبقہ قربانی دینے کو تیار نہیں ہیں تو عوام کب تک یہ ٹیکس دینگے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت اپنے اللے تللے کم کریں اپنی بڑی بڑی گاڑیوں کی تعداد کم کریں۔ کل پھر اسٹریٹ کرمنلزنے نوجوان کی جان چھین لی۔ اسٹریٹ کرمنلز کے حوالے سے جب سوال کیا جائے تو وزیراعلیٰ سوال ہوا میں اڑا دیتے ہیں۔ رانی پور میں ہونے والا حادثہ بھی افسوس ناک ہے۔ رانی پور حادثے کو دبانے کی کوشش کی گئی مگر سوشل میڈیا کے ذریعے ایسا ہو نہیں سکا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت شہر میں 25000 سے زائد مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں۔ مین ہولز شہر میں حادثات کی وجہ بن رہے ہیں۔ حکمران کہتے ہیں نشے کے عادی افراد مین ہولز کے ڈھکن غائب کردیتے ہیں۔ واٹر بورڈ کا عملہ ہے کس لیے کسی کام کو مکمل طور پر کرنے کی صلاحیت نہیں۔
انھوں نے پریس کانفرنس میں مذید کہا کہ اس وقت تاریخ کی مضبوط ترین بلدیاتی حکومت ہے۔ اس بلدیاتی حکومت کی نمائندہ جماعت 15 سال سے حکومت میں ہے۔ بلدیاتی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہورہی ہے۔ میئر صاحب بتائیں جوانسانی جانیں نالوں میں ڈوب کر جارہی ہے انکا ذمہ دار کون ہے؟
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News