
فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کی پروموشن کے انٹرویو کی ویڈیو وائرل
بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ کی اسرائیلی اداکارہ گال گیڈوٹ اور آئرش اداکار جیمی ڈورنن کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
یہ وائرل ویڈیو عالیہ بھٹ، گال گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن کے اپنی نئی فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کی پروموشن کے سلسلے میں دیے گئے انٹرویو کی ہے۔
عالیہ بھٹ نے اس انٹرویو کے دوران اپنے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ کیے جانے والے سوالوں کے جواب بھی دیے۔
اداکارہ عالیہ کے لیے انٹرنیٹ پر یہ سوال بھی بہت زیادہ سرچ کیا گیا ہے کہ’کیا عالیہ بھٹ تیلگو زبان بول سکتی ہیں؟
جس کے جواب میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے گال گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن کو بتایا کہ ’تیلگو ہندوستان میں بولی جانےوالی ایک زبان ہے، ابھی ساؤتھ انڈین فلم’RRR‘ کے جس گانے کو آسکر ایوارڈ ملا ہے وہ گانا بھی تیلگو زبان میں تھا‘۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں اس زبان کو روانی سے بولنا نہیں جانتی لیکن میں اس زبان کے چند الفاظ جانتی ہوں جیسے کہ میں ’ادریکی نمسکارم یعنی(سب کو ہیلو) کہوں گی۔
تاہم عالیہ بھٹ کے ساتھ وہاں موجود گال گیڈوٹ نے بھی تیلگو زبان کو بولنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے فلم’ہارٹ آف اسٹون‘ سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو دیا ہے جوکہ آج نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News