
ملائیشیا میں ایک نجی طیارہ ہائی وے پر چلتی گاڑیوں پر آن گرا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق ملائیشیا میں کوالالمپور کے مضافات میں ایک ہائی وے پر ایک چھوٹا نجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
طیارہ لانگ کاوی جزیرے سے کوالالمپور کے قریب سیلانگور کے سلطان عبدالعزیز شاہ ہوائی اڈے جا رہا تھا۔
ملائیشیا کی وسطی ریاست سیلانگور میں لینڈنگ کی کوشش کے دوران طیارہ ایک موٹر سائیکل اور ایک کار سے ٹکرا گیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
سیلانگور پولیس کے سربراہ حسین عمر خان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بیچ کرافٹ ماڈل 390 (پریمیئر 1) طیارہ، ایک ہلکا نجی چارٹرڈ طیارہ تھا، جس میں چھ مسافر اور عملے کے دو ارکان سوار تھے جب یہ لینڈنگ سے قبل ایلمینا ٹاؤن شپ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
حسین عمر خان نے بتایا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد طیارہ ہائی سے ٹکرا گیا اور طیارے کی زد میں آنے والی موٹر سائیکل اور ایک کار کے ڈرائیور بھی ہلاک ہو گئے تھے.
حسین عمر خان نے مزید کہا کہ کوئی ہنگامی کال نہیں کی گئی تھی، طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی تھی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی سی اے اے ایم کا کہنا ہے کہ طیارہ لانگ کاوی جزیرے سے کوالالمپور کے قریب سیلانگور کے سلطان عبدالعزیز شاہ ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News