بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
اے ٹی سی لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 268 روپوش کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
جناح ہاؤس حملہ کیس کے تفتیشی افسر نے وارنٹ گرفتاری کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ جس مین تفتیشی افسر نے کہا کہ جناح ہاؤس حملہ میں ملوث 268 پی ٹی ائی کارکنان روپوش ہیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
عدالت نے عیسی خان، چوہدری خلیل یوسف، انعم شوکت، سید عون حسین، ملک ندیم عباس، دانیال ارشاد، عون صادق، سعدیہ ایوب اور عرفہ نعیم سمیت 268 کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
