بابراعظم
قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی دوستی نے مجھے فائدے سے زیادہ نقصان پہنچایا۔
ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ کے لیجنڈری کھلاڑی عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے کہا کہ میں نے اور بابراعظم نے انڈر 15 کے ٹرائلز ایک ساتھ دیے اور میری ان سے بہت پرانی دوستی ہے لیکن اس دوستی سے مجھے فائدے سےزیادہ نقصان ہوا ہے اور ہم دونوں پر دباؤ پڑا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عثمان قادر کا کہنا تھا کہ مجھے بابراعظم قومی ٹیم میں نہیں لائے بلکہ مصباح الحق نے مجھے موقع دیا تھا، اور یہ پاکستان کی ٹیم ہے، بابر اعظم کی نہیں جب کہ میں بابراعظم کی دوستی کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا جاتا تو کبھی باہر نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی کارگردگی ثابت کرنے کیلیے زیادہ مواقع نہیں دیے گئے تاہم لیگ کرکٹ سمیت جہاں موقع مل رہا ہے، اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی کوشش کررہا ہوں، ڈومیسٹک سیزن میں بہترین پرفارمنس سے ایک بار پھر خود کو قومی ٹیم میں واپسی کا اہل ثابت کرنا چاہتا ہوں۔
عثمان قادر کا کہنا تھا کہ شاداب خان اور اسامہ میر کی موجودگی میں مقابلہ سخت ہوچکا ہے اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ واپسی آسان نہیں لیکن میں اپنی محنت سے دوبارہ خود کو سلیکشن کے قابل بناؤں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
