قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں 5 اگست 2019 قانون پاس کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی منظر نامے سے کشمیر ایشو کو غائب کرنا چاہ رہا ہے، کشمیریوں نے اپنے خون سے اس تحریک کو جاری رکھا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس تحریک میں خون شامل ہو اس کو ناکام نہیں کیا جا سکتا، ہم سے کشمیری بھائیوں کو کبھی کبھی گلے بڑھ جاتے ہیں ، جب سے ہماری حکومت آئی ہے ہر موقع پر ہمارے لیڈر عالمی سطح پر مسلہ کشمیر کو ڈسکس کررہے ہیں۔
قمر زمان کائرہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری جماعت اس عمل میں اپنی ذمہ داری ادا کر رہی ہے، ہم کسی بھی صورت ہندوستان کو ان اوچھے ہتھکنڈوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے، اس وقت ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کے لوگوں کو اس مسئلہ سے آگاہ رکھنا ہے، ہماری نوجوان نسل کو اس معاملے کی مکمل طور پر آگاہی ہونی چاہئے۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہندوستان ایک بڑا ملک ہے اور بڑی اکانومی ہے، اسرائیل فلسطینیوں کے جذبے نہیں توڑ سکا تو کشمیر کا جذبہ بھی نہیں ٹوٹ سکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
