
سنی دیول کا ڈائریکشن اور پروڈکشن کے حوالے سے اہم اعتراف
بالی وڈ اداکار سنی دیول نے ڈائریکشن اور پروڈکشن کے حوالے سے اہم اعتراف کر لیا۔
اداکار سنی دیول نے فلم غدر 2 کی کامیابی پر خوب پذیرائی حاصل کر رہے ہیں، تاہم اداکار نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فلم ڈائریکشن اور پروڈکشن نہیں کریں گے۔
انٹرویو دیتے ہوئے سنی دیول کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی فلم پروڈیوس کرتے ہیں تو بینک کرپٹ ہوجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ سنی دیول پہلے ہی بینک آف بروڈا کے 50 کروڑ سے زائد کے نادہندہ ہیں، جس کے باعث نوبت ممبئی میں ان کے گھر کی نیلامی تک جاپہنچی تھی۔
تاہم فلم غدر 2 کی کامیابی پر بینک نے نیلامی کا عمل ملتوی کردیا تھا۔
سنی دیول کا کہنا تھا کہ گزشتہ دہائی کے دوران میری فلموں پر بطور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر انتہائی مشکل وقت رہا۔
واضح رہے کہ سنی دیول نے دل لگی، انڈین اور اپنے جیسی فلمیں پروڈیوس کیں جبکہ 2016 کی فلم گھائل ونس اگین، 2018 کی فلم یملا پگلا دیوانا پھر اپنے بیٹے کرن دیول کی فلم پل پل دل کے پاس کی ڈائریکشن بھی کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News