Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین کا روس کے ایئر بیس پر ڈرون حملہ، سپر سونک بمبار طیارہ تباہ

Now Reading:

یوکرین کا روس کے ایئر بیس پر ڈرون حملہ، سپر سونک بمبار طیارہ تباہ

یوکرین کے ایک ڈرون حملے میں روس کا ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا سپر سونک بمبار طیارہ تباہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر اور برطانوی خبر رساں ادارے کی جانب سے تجزیہ کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ کے جنوب میں واقع سولٹسی-2 ایئر بیس پر ایک ٹوپولیف ٹی یو-22 میں آگ لگی ہوئی ہے۔

ماسکو کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون کو چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا لیکن وہ ایک طیارے کو نقصان پہنچانے میں کامیاب رہا۔ یوکرین نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ٹی یو-22 آواز کی رفتار سے دگنی رفتار سے سفر کر سکتا ہے اور روس نے یوکرین کے شہروں پر حملے کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اس کا استعمال کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماسکو کے وقت کے مطابق 10 بجے کے قریب ہیلی کاپٹر قسم کے ڈرون کا حملہ ہوا۔

Advertisement

روسی وزارت دفاع نے اس مقام کو نووگورود خطے میں ایک فوجی ہوائی اڈے کے طور پر بیان کیا ہے، جہاں سولٹی -2 واقع ہے.

وزارت نے کہا کہ ڈرون کا پتہ ہوائی اڈے کی نگرانی کی چوکی نے لگایا اور اسے چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

وزرات دفاع کے بیان کے مطابق ایک ہوائی جہاز کو نقصان پہنچا ہے اور دہشت گردانہ کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایئر فیلڈ پارکنگ میں لگنے والی آگ کو فوری طور پر بجھا دیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر