Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیس اور اپھارہ کے لیے مفید اور مضر غذاؤں کو بھی جان لیں

Now Reading:

گیس اور اپھارہ کے لیے مفید اور مضر غذاؤں کو بھی جان لیں
اپھارہ

گیس اور اپھارہ کے لیے مفید اور مضر غذاؤں کو بھی جان لیں

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو اکثر گیس اور اپھارہ کے مسائل کا سامنا کرتے ہیں وہ کچھ بھی کھالیں انہیں گیس ہونے لگتی ہے وہ کون سی غذائیں ہیں جو نظام انہضام پر مضر اثرات مرتب کر کے گیس اور اپھارہ کا سبب بنتی ہیں جانتے ہیں۔

اپھارہ کے لیے بدترین غذائیں

سبزیاں

 بروکولی اور بند گوبھی  ایسی سبزیاں ہیں جو اپھارہ کا سبب بنتی ہیں ان میں رفائنوز نامی ایک چینی ہوتی ہے جو گیس کا باعث بنتی ہے۔

دالیں

Advertisement

دالیں، سویابین اور مٹر کے ساتھ پھلیاں گیس پیدا کرنے والی غذا کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ اگرچہ یہ پروٹین کے حصول کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے تاہم یہ اپھارہ کا سبب بھی بنتی ہیں۔

 ڈیری مصنوعات 

اگر آپ پنیر کے چند سلائس یا دودھ کے ایک گلاس کے بعد گیس محسوس کرتے ہیں تو آپ کو لییکٹوز عدم برداشت جیسا مسئلہ ہے اسی لئے کچھ لوگوں میں دودھ اور اس سے بنی غذائیں گیس کا سبب بنتی ہیں۔

فوڈ میپ فوڈز

ایسے غذائیں جن میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے انہیں فوڈ میپ فوڈز کہا جاتا ہے یہ بھی گیس کا سبب بنتی ہیں فوڈ میپ فوڈز غذاؤں میں پھل جیسے خوبانی، چیری اور آڑو، تربوز، چقندر، پیاز، مٹر اورسیب شامل ہیں۔

نمکین غذائیں

Advertisement

زیادہ سوڈیم والی غذائیں کھانے سے جسم میں پانی مقدار بڑھ سکتی ہے جو گیس اور اپھارے کا باعث بنتی ہے۔

وہ غذائیں جن میں گلوٹین ہوتا ہے جیسے پیازاور لہسن۔

تربوز

کچھ پھلوں میں فریکٹوز کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی یہ گیس کا سبب بنتے ہیں۔

اپھارہ کے لیے بہترین غذائیں

کھیرا، چاول، کیلے، کشمش، خشک خوبانی، آلو، پالک، نارنگی، پپیتا، انناس، پروبائیوٹکس کے ساتھ دہی، سونف کے بیج، ادرک، پیپرمنٹ اور کیمومائل چائےاور دار چینی۔

Advertisement

یہ تمام غذائیں ذود ہضم ہونے کے ساتھ ان میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کے ہاضمے کو بہتر بناکر گیس ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں

گیس کی بہت سی وجوہات ہیں، لیکن بعض اوقات، یہ صرف وہ غذا ہوسکتی ہے جو آپ کھاتے ہیں اگر آپ گیس اور اپھارہ محسوس کرتے ہیں تو اپنی غذا پر دھیان دیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر