
سائفرکو جلسے میں لہرا کرپاکستان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی، عطاتارڑ
عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سائفرکو جلسے میں لہرا کرپاکستان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی، سائفر آفیشل اور حساس دستاویز تھی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 ماہ کی حکومت کے دوران کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیا گیا۔ توشاہ خانہ کا ٹرائل کئی ماہ زیر التوا رہا، ٹرائل کے دوران کئی باتوں کا جواب نہیں آیا۔
عطاتارڑ نے کہا کہ تین سال کی سزا ہونے پر واویلا کیا جا رہا ہے، یہ جواب کون دے گا کہ توشہ خانہ کے تحائف بلیک مارکیٹ میں بیچ کر ڈیکلیئر کیوں نہیں کیے۔ توشہ خانہ کیس میں بارہ ماہ میں دو ججز تبدیل ہوئے۔ جج ظفراقبال کی عدالت پردھاوا بول کرکیس چھوڑنے پرمجبورکیا گیا۔
رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو گاڑیوں کے پیچھے بھاگنے کی عادت ہے۔ کیا وجہ ہے کہ ایک جج کے خلاف بیرون ملک مہم چلائی جا رہی ہے۔آپ کے وکلا آج بھی تکنیکی بنیادوں پرکھیل رہے ہیں۔ انہیں لاڈلے پن اور ریلیف کی عادت پڑ گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر جس طرح آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے خلاف ورزی کی گئی سب کو معلوم ہے۔ کاغذ کے ٹکڑے کو جلسے میں لہرا کر آپ نے پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کیا۔ سائفر میں جو بھی درج تھا وہ آفیشل اور حساس دستاویز تھی۔ آج ایک ڈائری بھی سامنے آئی ہے۔ آڈیو میں جو کچھ بھی سامنے آیا وہ بھی انکشاف سے کم نہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ڈائری میں لکھاہےایک جوہری ملک کاوزیراعظم کس کی ہدایت پرچلتاہے، سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کابھی مقدمہ چلناچاہیے، گھڑیاں بلیک مارکیٹ میں بیچنےکےلیےزلفی بخاری جیساکھلاڑی چاہیےہوتاہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج اس حکومت اورقومی اسمبلی خاتمےکےمبارک لمحات ہیں، ان کے خاتمے کے بعد منفی اثرات کئی عشروں تک ہوں گے، آپ تو کہتے تھے میں انہیں نہیں چھوڑوں گا، جیل میں ان کو کوئی سہولت نہیں دوں گا۔ آج آپ خود جیل میں سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انھوں نے مذید کہا کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو کالعدم قرار دے کر توہین کی گئی ہے، سپریم کورٹ نظرثانی کے قانون سے نوازشریف کی واپسی کا کوئی تعلق نہیں۔ قانون کے تحت نواز شریف اور جہانگیر ترین کی پانچ سالہ نااہلی ختم ہو چکی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News