Advertisement
Advertisement
Advertisement

بحیرہ اسود میں امریکی فضائیہ کا ڈرون مار گرایا، روس

Now Reading:

بحیرہ اسود میں امریکی فضائیہ کا ڈرون مار گرایا، روس

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ روسی فضائیہ نے بحیرہ اسود میں امریکی فضائیہ کا ڈرون مار گرایا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق روس نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اس نے بحیرہ اسود میں امریکی ریپر ایم کیو-9 فوجی ڈرون کے ذریعے ‘روسی ریاستی سرحد کی خلاف ورزی کو روکنے’ کے لیے ایک ایس یو-30 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ‘جیسے ہی روسی لڑاکا طیارہ قریب آیا، غیر ملکی جاسوس ڈرون نے سرحد سے یو ٹرن لے لیا۔’

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ڈرون کا تعلق امریکی فضائیہ سے تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی طیارہ بحفاظت اپنے ایئر بیس پر واپس آ گیا، سرحد کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

Advertisement

حالیہ مہینوں میں بحیرہ اسود اور بحیرہ بالٹک میں روسی اور مغربی طیاروں کے ساتھ ہونے والے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، جب ماسکو یوکرین میں اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب مارچ کے وسط میں ایک اور امریکی ریپر ڈرون بحیرہ اسود کے اوپر روسی لڑاکا طیارے سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

ماسکو نے مئی میں کہا تھا کہ اس نے ایک ہفتے کے دوران دو مختلف واقعات میں بحیرہ بالٹک کے اوپر چار امریکی اسٹریٹجک بمبار طیاروں کو روکا ہے۔

روس نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نے فرانسیسی، جرمن، پولش اور برطانوی طیاروں کو بھی روکا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر