Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دے دی

Now Reading:

مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دے دی
وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں نئی مردم شماری کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور ادارہ شماریات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق بریفنگ دی اور ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پیش کیے جس کے بعد مردم شماری کی منظوری متفقہ طور پر دی گئی۔

نئی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ ہے۔ پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ، سندھ کی 5 کروڑ 57 لاکھ، خیبرپختونخوا کی 4 کروڑ 8 لاکھ، بلوچستان کی ایک کروڑ 23 لاکھ اور اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ ہے۔

 خیال رہے کہ پاکستان کی ڈیجیٹل مردم شماری جنوبی ایشیا میں ڈیجیٹلائزیشن کی سب سے بڑی مہم تھی۔ خود شماری پورٹل سے پاکستان کے 6.6 ملین خاندانوں نے استفادہ حاصل کیا جب کہ مردم شماری نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص بہتر کیا۔

Advertisement

جدید نظام سے لیس قومی مردم شماری کوآرڈینیشن سینٹر اور صوبائی مردم شماری کوآرڈینیشن سینٹرز قائم کیے گئے۔ اگلے مرحلے میں فیصلہ سازی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیٹا کی فراہمی کا پورٹل تیار کیا جائے گا۔ مردم شماری کی بنیاد پر ترقیاتی اور غیر ترقیاتی منصوبوں کے لیے بیس لائن تیار کی جائے گی اور آئندہ چند ماہ میں ہی ڈیجیٹل مردم شماری کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

بعد ازاں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے تمام 8 ارکان نے مردم شماری کی متفقہ منظوری دی جب کہ حلقہ بندیوں کا کام 120 دن میں ہونا ہے، قومی اسمبلی میں تمام صوبوں کی نشستوں کا حصہ وہی رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت عام انتخابات شائع کی گئی مردم شماری کے مطابق ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر