Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا نے خاتون فٹ بالر کا بوسہ لینے پر اسپین فٹ بال کے صدر کو معطل کر دیا

Now Reading:

فیفا نے خاتون فٹ بالر کا بوسہ لینے پر اسپین فٹ بال کے صدر کو معطل کر دیا

عالمی فٹ بال کی نگران تنظیم فیفا نے خاتون فٹ بالر کا بوسہ لینے پر اسپین فٹ بال فیڈریشن کے صدر کو معطل کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے خاتون فٹ بالر کا بوسہ لینے پر ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن (آر ایف ای ایف) کے سربراہ لوئس روبیالز کو 90 روز کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

لوئس روبیالز نے ویمنز ورلڈ کپ میں اسپین کی فتح کے بعد کھلاڑی جینی ہرموسو کا بوسہ لیا تھا۔

فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں ان کے طرز عمل کی تحقیقات کر رہی ہے، جہاں انہوں نے ایک کھلاڑی کی رضامندی کے بغیر بوسہ لیا تھا۔

توقع کی جا رہی تھی کہ روبیالز جمعے کے روز اپنے استعفے کا اعلان کریں گے لیکن اس کے بجائے انہوں نے کہا کہ وہ عہدہ نہیں چھوڑیں گے اور آر ایف ای ایف نے ان کے دفاع کے لیے قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی کیونکہ ہرموسو نے کہا تھا کہ وہ اس بوسہ پر رضامند نہیں تھیں۔

Advertisement

فیفا ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لوئس روبیالز کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر فٹ بال سے متعلق تمام سرگرمیوں سے عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے روبیلز اور آر ایف ای ایف کے عہدیداروں اور ملازمین کو بھی حکم دیا کہ وہ ہرموسو یا اس کے آس پاس کے لوگوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کرنے سے گریز کریں۔

ورلڈ کپ جیتنے والی ہسپانوی قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ کئی دیگر کھلاڑیوں نے بھی کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی میچز نہیں کھیلیں گے جب تک لوئس روبیالز فیڈریشن کے سربراہ ہیں۔

فیفا ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے اپنائے گئے فیصلے سے آج لوئس روبیالز، آر ایف ای ایف اور یورپی فٹ بال باڈی یوئیفا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

فیفا نے اس ہفتے کے اوائل میں ہی کہا تھا کہ اس نے روبیالز کے خلاف اخلاقی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ فیفا کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ ہونے تک کارروائی کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

روبیالز یوئیفا کے نائب صدر بھی ہیں، جو یورپی فٹ بال باڈی میں تیسرے نمبر پر منتخب عہدے پر فائز ہیں، جو انہیں سالانہ 2 لاکھ 70 ہزار ڈٓالر اخراجات ادا کرتا ہے.

Advertisement

لوئس روبیالز کو 2019 میں یوئیفا کے ممبر فیڈریشنوں کی طرف سے ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے منتخب کیا گیا تھا اور چند ہفتوں کے اندر ہی یوئیفا کے صدر الیگزینڈر سیفرین نے انہیں نائب صدارت کے لئے ترقی دے دی تھی۔

رواں ہفتے لوئس روبیالز اسکینڈل پر نہ تو یوئیفا اور نہ ہی سیفرین نے کوئی تبصرہ کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر