
سبز چائے کے ان 4 حیرت انگیز فائدوں کو بھی جان لیں
سبزچائے ایک انتہائی صحت بخش مشروب ہے جسے دنیا بھر میں صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے یہ آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہاں پر اس کے 4 فائدے پیش کیے جارہے ہیں۔
اینٹی آکسیڈینٹ
اس میں اینٹی آکسیڈینٹ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو آپ کو فری ریڈیکل کے نقصان سے بچاکر خلیوں کو صحت مند رکھتی ہے۔ اس طرح آپ کئی دائمی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔
بہتر دماغی افعال
سبز چائے میں موجود کیفین کی کم مقدار دماغ کے افعال کو متحرک کر کے مزاج کو بہتراور آپ کو چاک و چوبند بناتی ہے۔
صحنت مند قلب
مختلف مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبز چائے برے کولیسٹرول جسے ایل ڈی ایل کہاجاتا ہے کو کم کر کے اچھے کولیسٹرول جسے ایچ ڈی ایل کہاجاتا ہے کو بڑھا کر دل کو صحت مند رکھتی ہے۔ جبکہ اس میںموجود اینٹی آکسیڈینٹ مجموعی طور پر دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔
وزن
سبز چائے میٹابولزم کوتیز کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے جو وزن کو اعتدال میں رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ کیفین اور اینٹی آکسیڈینٹ کا ملاپ جسم میں فیٹ آکسیڈینٹ کو بہتر بناکروزن کو کم کرنے مددفراہم کرتا ہے۔ اتہم سا کے ساتھ متوازن غذا اور باقاعدگی سے ورزش کرنا ضروری ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News