Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں ریڈ کراس کا 25 اسپتال بند کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

افغانستان میں ریڈ کراس کا 25 اسپتال بند کرنے کا فیصلہ

فوٹو: رائٹرز

عالمی تنظیم ریڈ کراس نے افغانستان بھر کے 25 اسپتالوں کی فنڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ان اسپتالوں سے طبی سہولیات کی فراہمی نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں فنڈز کی کمی پر ریڈ کراس نے ناکافی وسائل کے باعث 25 اسپتالوں کے لیے کام کرنے اور مالی امداد سے معذرت کرلی۔

طبی امداد پروگرام کے تحت 33 اسپتالوں کا نظم و نسق اور مالی معاملات ریڈ کراس کے کے ہاتھ میں تھا، جن میں سے 8 کو پہلے ہی 10 ہزار ہیلتھ ورکز کی تنخواہوں اور طبی سامان کی خریداری کے لیے پیسے نہ ہونے پر مرحلہ وار بند کر دیا گیا تھا اور اب مزید باقی رہ جانے والے 25 اسپتالوں کو بھی غیر فعال کیا جا رہا ہے

تاہم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنے صحت کے دیگر چند پروگراموں بشمول معذور افراد کی بحالی کی امداد کو جاری رکھے گا۔

ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی کے ترجمان ڈیوگو الکانٹارا نے کہا کہ اگرچہ ہم اسپتال کے شعبے کے لیے متبادل اور پائیدار میکانزم کے لیے حکومتی وزارتوں، عطیہ دہندگان اور تنظیموں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں لیکن فی الحال ہمارے پاس طویل مدت تک صحت عامہ کی دیکھ بھال کے مکمل طور پر کام کرنے والے شعبے کو برقرار رکھنے کا مینڈیٹ اور وسائل نہیں ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اپریل میں ریڈکراس نے کہا تھا کہ اس کے گورننگ بورڈ نے 2023 اور 2024 کے اوائل میں لاگت میں کمی کے لیے 430 ملین سوئس فرانک ($475.30m) کی منظوری دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر