تشدد کیس؛ 12 سالہ گھریلوملازمہ رضوانہ بدستور 13ویں روزبھی زیرعلاج
لاہور کے جنرل اسپتال میں 12 سالہ گھریلوملازمہ رضوانہ بدستور 13ویں روزبھی زیرعلاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنرل اسپتال میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ بدستور 13 روزبھی زیر علاج ہیں، بچی رضوانہ مختلف بیماریوں کی وجہ سے طبیعت میں آتار چڑھاؤ جاری ہے۔
سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم کے مطابق گزشتہ روز رضوانہ کے زخموں کو صاف کر دیا گیا۔ اسپیشل میڈیکل بورڈ آج پھر دوبارہ بچی کا طبی معائنہ کرے گا۔
سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم نے بتایا کہ رضوانہ کی صحت میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، پر نسپل پروفیسر سردار الفرید ظفرنے بتایا کہ رضوانہ کی ادویات کچھ اینٹی بائیوٹک کو تبدیل کیا گیا ہے۔
پر نسپل پروفیسر سردار الفرید ظفرکا کہنا ہے کہ رضوانہ کی صحت آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بہتر ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں۔ اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
