کاجول کا شاہ رخ خان کے حوالے سے اہم انکشاف
بالی وڈ کے کنگ خان اور اداکارہ کاجول کی دوستی سے بہت پُرانی ہے۔
تاہم اب اداکارہ کاجول نے اپنئے دوست یعنی بالی ود اداکار شاہ رخ خان کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا ہے۔
اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کی ایک عادت بالکل نہیں پسند اور وہ یہ ہے کہ انہیں سیٹ پر موجود ہر فرد کے ڈائیلاگ یاد ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا ایک 57 سالہ شخص کیسے سین میں موجود تمام افراد کے ڈائیلاگ یاد کرسکتا ہے، پھر چاہے وہ سین 3 صفحات پر مشتمل ہو، لیکن مجھے شاہ رخ کی یہ عادت اتنی ہی پسند بھی ہے۔
ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ وہ شارخ خان سے روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں نہیں رہتیں، کیونکہ اگر وہ ایسا کرنے لگ جائیں تو یقیناً شاہ رخ خان بھی تنگ آجائیں گے لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر کبھی صبح کے 3 بجے بھی انہیں فون کروں تو وہ میری کال کا جواب ضرور دیں گے۔
واضح رہے کہ کاجول اور شاہ رخ خان مختلف پراجیکٹس میں متعدد بار ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی سپر ہٹ فلمیں کیں، جن میں کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم از خان، کچھ کچھ ہوتا ہے، دل والے سمیت دیگر کئی فلمیں شامل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
