
عالمی برادری کودہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا ادراک ہونا چائیے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا ہے کہ عالمی برادری کودہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا ادراک ہونا چائیے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ آئی ایس پی آئی کے مطابق امریکا کے 38 طلبا کے گروپ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کی آرمی چیف سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کے مسائل اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاک فوج کے کردار پربات کی۔
ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر نے پاکستان میں موجود پوٹیشنل پراظہارخیال کیا۔

جی ایچ کیو میں آرمی چیف سیدعاصم منیر سے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کی ملاقات
اس موقع پرآرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کر رہا ہے اور عالمی برادری کو پاکستان کی جانب سے دی گئی بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا نے تعمیری بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف سے اظہارِ تشکرکیا۔
ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرنے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک مضبوط فصیل کا کام کررہا ہے، ملاقات کے دوران آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور بھارت کی طرف سے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کو بھی اجاگر کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News