
نائیجر میں فرانسیسی سفیرسلوین ایٹے کو ملک چھوڑنے کا حکم
نائیجر میں وزارت خارجہ نے 48 گھنٹوں میں فرانسیسی سفیر سلوین ایٹے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
خبرایجنسی کے مطابق نائیجر میں فوج نے 26 جولائی کو بغاوت کرکے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا، سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ جزوی طور پر نائیجر کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی دعوت کا جواب دینے سے انکار کرنے کی وجہ سے لیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی حکومت کے دیگراقدامات بھی نائیجرکے مفادات کے خلاف تھے، نائیجر میں سابق نوآبادیاتی طاقت فرانس نے صدر محمد بازوم کو ان کی معزولی کے بعد عہدے پر واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News