
کورین خاتون
جنوبی کورین خاتون بھارتی نوجوان کی محبت میں اترپردیش پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا سے 30 سالہ خاتون 28 سالہ سکجیت سنگھ کے ساتھ شادی کے لیے بھارتی ریاست اترپردیش پہنچ گئیں جہاں دونوں نے مقامی رسم و رواج کے مطابق شادی کرلی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سکجیت سنگھ روزگار کے سلسلے میں جنوبی کوریا گئے تھے جہاں ان کی ملاقات کم بوہنی نامی خاتون سے ہوئی اور دونوں کے درمیان دوستی ہوگئی۔
خاتون سے دوستی کے لیے بھارتی نوجوان نے کوریا کی زبان بھی سیکھی اور پھر دونوں ساتھ ہی رہنے لگے تھے۔ بعد ازاں سکجیت سنگھ بھارت لوٹ آئے اور کم بوہنی بھی پیچھے پیچھے اترپردیش پہنچ گئیں۔
سکجیت کے اہل خانہ نے دونوں کی شادی کرانے کا فیصلہ کیا اور مقامی گوردوارے میں دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ شادی کی تعطیلات کے بعد جوڑا واپس جنوبی کوریا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News