سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم ووٹ کی طاقت سے اپنی تقدیر بدل اور ملک کو اسلامی بنا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطاب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کے پاس اپیل کا حق ہے، جماعت اسلامی بے لاگ احتساب چاہتی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ توشہ خانہ سے فائدہ اٹھانے والے تمام افراد کوسمن کیا جائے، توشہ خانہ لوٹنے والوںکی تفصیلات قوم کے سامنے رکھی جائیں۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ قومی معیشت تباہ، لوگ مہنگائی اور بے روزگاری سے فاقوں مر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انجینئرنگ کر کے پہلے پی ٹی آئی، پھر پی ڈی ایم ، پی پی کو مسلط کیا گیا، سیاسی انجینئرنگ کا خطرہ مستقبل میں بھی برقرار ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ قوم ووٹ کی طاقت سے اپنی تقدیر بدل اور ملک کو اسلامی بنا سکتی ہے، جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو سب کا کڑا احتساب کرے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
