Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کےدورہ بھارت سےمتعلق اعلی سطح خصوصی کمیٹی کااجلاس کل ہوگا

Now Reading:

پاکستان کرکٹ ٹیم کےدورہ بھارت سےمتعلق اعلی سطح خصوصی کمیٹی کااجلاس کل ہوگا
بلاول بھٹوزرداری

پاکستان کرکٹ ٹیم کےدورہ بھارت سےمتعلق اعلی سطح خصوصی کمیٹی کااجلاس کل ہوگا

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پاکستان کرکٹ ٹیم کےدورہ بھارت سے متعلق اعلی سطح خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

ذرائع کےمطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل عالمی کپ 2023ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے معاملے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت اعلی سطح خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل وزارت خارجہ میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کمیٹی کو عالمی کپ سمیت تمام امور پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں وزارت خارجہ، داخلہ، بین الصوبائی رابطہ، قانون، اطلاعات، مواصلات، سیکیورٹی حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کی اجازت دینے کے لیے سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ دورہ سے قبل نمائندہ سیکیورٹی وفد بھارت بھیجنےپربھی غورکرے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چنائے، بنگلورو، حیدرآباد، کولکتہ، احمد آباد میں شیڈول میچز اور وہاں کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم کو خط ارسال کرکے ٹیم کو بھارت بھیجنے یا نہ بھیجنے بارے رائے مانگی تھی۔

Advertisement

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں غور کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو6 اکتوبر سے 12 نومبر تک بھارت میں عالمی کپ کے 9 میچز کھیلنا ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر