Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمبابوے کے صدر منانگاگوا دوسری مدت کے لیے صدر منتخب

Now Reading:

زمبابوے کے صدر منانگاگوا دوسری مدت کے لیے صدر منتخب

زمبابوے کے صدر منانگاگوا نے دوسری مدت کے لیے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ اپوزیشن نے نتائج مسترد کر دیئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے دوسری اور آخری مدت کے لیے کامیابی حاصل کر لی ہے جسے حزب اختلاف نے مسترد کر دیا ہے اور مبصرین نے اس پر سوالات اٹھائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ منانگاگوا نے 52.6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل نیلسن چمیسا نے 44 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

سنہ 2017 میں فوجی بغاوت کے بعد رابرٹ موگابے کی جگہ اقتدار سنبھالنے والے منانگاگوا کے ملک میں جاری معاشی بحران کے باوجود دوبارہ انتخابات میں کامیابی کی توقع کی جا رہی تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مقابلہ زانو پی ایف پارٹی کے حق میں ہے، جس نے آزادی اور 1980 میں سفید فام اقلیتوں کی حکمرانی کے خاتمے کے بعد سے ملک پر حکومت کی ہے۔

Advertisement

زمبابوے کے الیکشن کمیشن (زیڈ ای سی) کی جانب سے ہفتے کی رات اعلان کردہ سرکاری نتائج کے مطابق منانگاگوا نے 52.6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے اہم حریف نیلسن چمیسا کو 44 فیصد ووٹ ملے۔

زیڈ ای سی کی چیئر وومن جسٹس چیگومبا نے صحافیوں کو بتایا کہ زانو پی ایف پارٹی کے منانگاگوا ایمرسن دمبڈوزو کو جمہوریہ زمبابوے کا باضابطہ طور پر صدر منتخب قرار دیا گیا ہے۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر