بھارت کے علاقے میزورم میں زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے 22 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی خبروں کے مطابق بھارت کے علاقے میزورم میں ریلوے کے لیے زیر تعمیر پل گرنے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ مزید افراد کے ملبے تلے پھنسنے کی اطلاعات ہیں۔
میزورم پل گرنے کے بعد حکام کا کہنا ہے کہ اس مقام پر مزید کئی افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے اور انہیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب پل منہدم ہوا تو وہاں 35 سے 40 تعمیراتی کارکن موجود تھے۔
ریلوے اور پولیس حکام کے مطابق اب تک 22 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ گرنے والے سٹیل ڈھانچے کے نیچے سے باقی چار لاشوں کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ واقعہ آئیزول سے تقریبا 21 کلومیٹر دور سیرنگ علاقے میں پیش آیا۔
ریلوے نے بھیروی-سیرانگ نیو ریلوے لائن پروجیکٹ کے 130 پلوں میں سے ایک زیر تعمیر پل سے متعلق واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
