
انٹرنیشنل بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے تحت ہونے والے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں جاری ورلڈ بلائنڈ گیمز میں پاکستان نے اپنے تیسرے راؤنڈ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان بلائنڈ ٹیم نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 108 رنز بنائے پاکستان نے 108 رنز کا مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں پر 15ویں اوور میں حاصل کیا۔
پاکستان کی طرف سے محسن خان 37، مطیع اللہ 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے
بولنگ میں پاکستان کی جانب سے مطیع اللہ اور اسرار الحسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کی۔
پاکستان ٹیم کل انگلینڈ کے خلاف آخری راؤنڈ میچ کھیلے گی.
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News