Advertisement
Advertisement
Advertisement

05 اگست 2019 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ گورنر پنجاب

Now Reading:

05 اگست 2019 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ گورنر پنجاب

05 اگست 2019 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ گورنر پنجاب

گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن نے یوم استحصال کشمیرکے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ 05 اگست 2019 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ 

گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ اس دن بھارت نے غیر قانونی اقدام سے انسانی حقوق سلب کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا۔ بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و ستم اور حقوق کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت اتنے ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت نہیں دبا سکا۔ کشمیری حق خودارادیت کے جائزحق کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام عالم کو آواز اٹھانی چاہیئے۔ پاکستانی عوام اقوام عالم سے مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلایاجائے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بین الاقوامی برادری مظلوم کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے۔ مسٔلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرادادوں کی روشنی میں پرامن حل خطے میں امن کے لیے انتہائی ضروری ہے۔  آج کے دن کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں جو اپنے خون سے آزادی کی جدوجہد کی تاریخ رقم کررہے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں۔    اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر