
پاک بھارت ٹاکرا
بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے دوران احمد آباد میں پاک بھارت میچ پر پی سی بی اور حکومت پاکستان کے تحفظات تاحال برقرار ہیں۔
زرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے احمد آباد میں مہذیبی تہوار سے پہلے میچ کھیلنے کی یقین دہانی نہیں کرائی، پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے بھارت میں سکیورٹی خدشات پر وفاقی حکومت سے رابطہ کرے گا۔
وزارت خارجہ نے اپنے اعلامیہ میں پاکستان ٹیم کے بھارت میں سیکورٹی تحفظات کا اظہار کیا ہے، سیکیورٹی تحفظات کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کو بھارت میں کس سطح کی سیکیورٹی درکار ہوگی، اس حوالے سے پی سی بی حکومت پاکستان سے ہدایات لے گا، جس کے بعد پی سی بی نے حکومتی تحفظات سے آئی سی سی کو اگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی وفد کے اب بھی بھارت جانے کے امکانات ہیں، سیکیورٹی وفد ٹیم روانگی سے قبل اگست کے آخر یاستمبر کے پہلے ہفتے بھارت جائے گا، سیکیورٹی وفد بھارتی بورڈ اور آئی سی سی سے پاکستان ٹیم کے سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانیوں کا جائزہ لے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News