امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ معروف ادارے پلڈاٹ نے اپنی رپورٹ میں جماعت اسلامی کو بہترین تنظیم قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں، ملک میں غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں ہے، اگر ملک کی ترقی چاہتے ہیں تو کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، جماعت اسلامی ملک اور عوام کی بہتری چاہتی ہے، جب تک آپ غریب عوام کو ریلیف نہیں دیں گے ملک کی ترقی کیسے ہو گی؟
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کے وکلاء جہاں دیدہ لوگ ہے، جماعت اسلامی کا اور وکلاء کا بہت پرانا رشتہ ہے، ملک میں بار کی طرح جماعت اسلامی حقیقی جمہوری پارٹی ہے، بدقسمتی سے پاکستان کی معیشت میں بہتری نہیں ہوئی، 76 سالوں سے آج تک وہی نظام چل رہا ہے کوئی بھی فرق نہیں آیا، معیشت کو اٹھا کر دیکھ لیں 1839 کی بنیاد پر چل رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایک اشرافیہ کا راج ہے، پی ٹی آئی حکومت کے بعد میرا پورا صوبہ مقروض ہو گیا ہے، گذشتہ پانچ سالوں میں 7 فیصد سے لیکر 23 فیصد سود پر قرضے لیے گئے، انڈیا نے چاند پر قدم رکھا اور یہ مرغی انڈے اور لنگر کھانے پر ملک چلا رہے تھے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News