سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ نے ملائیشین اعلی سول و عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ بحری تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک بحریہ کے مطابق ملائیشین حکام نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ نیول چیف نے ملائیشین نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا اور انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
