Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ ماڈل ٹاؤن استفاثہ کیس؛ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش کرنے کا حکم

Now Reading:

سانحہ ماڈل ٹاؤن استفاثہ کیس؛ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش کرنے کا حکم
سانحہ ماڈل ٹاؤن

سانحہ ماڈل ٹاؤن استفاثہ کیس میں عدالت نےآئندہ سماعت پرتمام ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن استفاثہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزموں کو پیش نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر 18 اگست کو تمام ملزموں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر ڈی آئی جی کو تمام ملزموں کو خود پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے استغاثہ کی سماعت کرتے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل کی بجائے آج 24 ملزم غیرحاضری ہیں۔

عدالت نے 24 ملزموں کے ضمانتی مچلکے منسوخ کر دیے اورسابق ایس پی عمر ورک 4 ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر بھی دلائل طلب کر لیے۔

Advertisement

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے چودھری نعیم الدین ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

سابق ایس پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی خالد ابوبکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت، سابق انسپکٹر بشیر نیازی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

سابق ڈی آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار سمیت 5 ملزم پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مجموعی طور پر 124 ملزم نامزد ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر