
تیونس میں کشتی الٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی جبکہ مغربی صحارا میں 5 افراد مردہ پائے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی افریقہ میں یورپ جانے والی سمندری گزرگاہوں میں اضافے کے باعث تیونس اور مغربی صحارا کے ساحلوں پر کشتیوں کے تباہ ہونے سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تیونس خاص طور پر افریقہ کے دیگر حصوں سے آنے والے پناہ گزینوں کے لیے ایک اہم گیٹ وے بن چکا ہے، جو بہتر زندگی کی امید میں خطرناک سفر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اتوار کے روز تیونس میں ایک بحری جہاز کے حادثے میں مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
تیونس کے دوسرے سب سے بڑے شہر سفیکس کی عدالت کے ترجمان فوزی مسمودی نے کہا کہ اتوار کی شام کو سات نئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جہاز میں سوار 57 افراد میں سے دو افراد کو بچا لیا گیا ہے جن کا تعلق صحارا کے افریقی ممالک سے ہے۔
بحیرہ روم میں تیونس کے جزیرے کرکینا کے قریب ڈوبنے کے تازہ ترین واقعے میں زندہ بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ ان کی عارضی کشتی ہفتے کے آخر میں سفیکس کے شمال میں ایک ساحل سے 57 افراد کے ساتھ روانہ ہوئی تھی۔
سفیکس اور اطالوی جزیرے لیمپیڈوسا کے درمیان فاصلہ تقریبا 130 کلومیٹر (80 میل) ہے۔
مراکش میں حکام نے پیر کے روز کہا کہ مغربی صحارا کے قریب ایک کشتی الٹنے کے بعد سینیگال سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 189 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
ایک فوجی ذرائع نے مراکش کے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ 11 افراد کو تشویشناک حالت میں مغربی صحارا کے دوسرے سب سے بڑے شہر دخلہ کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ کشتی مراکش کے جنوب میں واقع ایک ملک سے روانہ ہوئی تھی اور موریطانیہ کے شمال میں گورگوارٹ کے ساحل پر دریافت ہونے سے قبل اسپین کے جزائر کینری کی جانب بڑھ رہی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News