قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد ڈریسنگ روم سب کھلاڑی رو رہے تھے۔
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران حسن علی نے 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد کھلاڑیوں کے جذباتی ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہاں جو بھی ہوتا وہ رو پڑتا کیوں کہ اس وقت ڈریسنگ روم میں موجود ہر شخص رو رہا تھا۔
https://twitter.com/SharyOfficial/status/1706001692137832858?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1706001692137832858%7Ctwgr%5Ecec0a37a38d663bb3aad8efb9727941fc48fd26b%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F341939-
حسن علی نے کہا کہ شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں سب کھلاڑیوں نے کونوں میں بیٹھ کر رونا شروع کردیا، سینئرز پلیئر زجونیئرز کو چپ کروارہے تھے اس وقت ہم بلک بلک کر روئے تھے۔
خیال رہے کہ نومبر 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی بولر حسن علی کا آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنا میچ کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی پاکستان ٹیم کی شکست میں بدل گیا۔
بعد ازاں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے فائنل کا تاج اپنے سر سجایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
