Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حلیم عادل شیخ کی ایک مقدمے میں ضمانت، دوسرے میں ایک دن کا راہداری ریمانڈمنظور

Now Reading:

حلیم عادل شیخ کی ایک مقدمے میں ضمانت، دوسرے میں ایک دن کا راہداری ریمانڈمنظور
اے ٹی سی کراچی

حلیم عادل شیخ کے 7 ستمبرتک پروڈکشن آرڈر جاری

سٹی کورٹ میں مختلف مقدمات رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کی ایک مقدمے میں ضمانت جبکہ دوسرے میں ایک دن کا راہداری ریمانڈ منظورکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی میں تحریک انصاف سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ کے خلاف ہنگامہ آرائی اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے مین عدالت نے ریمانڈ سے متعلق پولیس کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نےمقدمے میں حلیم عادل کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔

ملزم حلیم عادل شیخ مبینہ ٹاون تھانے کے مقدمے میں ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر ہیں اوران کے خلاف پریڈی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ و دیگر پر ہنگامہ آرائی، کارسرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے بتایا کہ 27 جولائی 2023 کو سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی آر سے منع کیا تھا، ایک جھوٹا مقدمہ درج کرکے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی۔

دوسری جانب جوڈیشل میجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حلیم عادل شیخ کو مبینہ ٹائون تھانے میں درج مقدمہ میں گرفتارکیا گیا۔

ملزم کو مبینہ ٹاون کی ایف آئی آر میں ضلع ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

وکیل نے بتایا کہ پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت کے باوجود حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا گیا، آئی جی سندھ کی جانب سےعدالت میں پیش کردہ فہرست میں یہ کیس شامل نہیں تھا۔

عدالت نے کہا کہ یہ تو الگ مقدمہ ہے پشاور ہائی کورٹ کے حکم میں یہ کیس شامل نہیں جبکہ تفتیشی افسر نے کہا کہ ہمیں ملزم کو اے ٹی سی میں پیش کرنا ہے ٹرانزٹ ریمانڈ دیا جائے۔

Advertisement

عدالت نے ایک دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے حلیم عادل شیخ کو ہفتہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر