
اداکارہ ایمبر ہرڈ بیساکھیوں کے سہارے چلنے پر مجبور ہوگئیں
ہالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ایمبر ہرڈ بیساکھیوں کے سہارے چلنے لگیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ ایمبر ہرڈ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اپنے گھر میں بیساکھیوں کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/lauraslayed/status/1697733223973896612?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1697733223973896612%7Ctwgr%5E0924c828fec3da7a2b559a23ac1981017d43db30%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1264577
اداکارہ آج کل اسپین میں مقیم ہیں تاہم انہوں نے بتایا کہ نیویارک میں میراتھون کی ٹریننگ کے دوران ان کے کولہے کی ہڈی میں انجری ہوئی، اس سبب وہ بیساکھیاں استعمال کر رہی ہیں، یہ میراتھون نومبر میں ہونا تھی۔
یاد رہے کہ پچھلے سال ایمبر ہرڈ اپنے سابق خاوند جانی ڈیپ سے قانونی جنگ ہار گئی تھیں۔
واضح رہے کہ عدالت نے ایمبر ہرڈ کو حکم دیا تھا کہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر جانی ڈیپ کو ادا کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News