Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقہ میں بجلی بحران اور برڈ فلو نے مرغیوں کی قلت پیدا کر دی

Now Reading:

جنوبی افریقہ میں بجلی بحران اور برڈ فلو نے مرغیوں کی قلت پیدا کر دی

جنوبی افریقہ میں بجلی کے بحران اور برڈ فلو کی وجہ سے ملک میں مرغیوں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق افریقہ کی سب سے ترقی یافتہ معیشت کو بجلی کے بحران کے ساتھ ساتھ پولٹری کی صنعت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بجلی کے بحران نے جنوبی افریقہ کی پولٹری انڈسٹری کو متاثر کیا ہے اور آپریٹنگ اخراجات میں اضافہ کیا ہے، جو اب بدترین برڈ فلو کی وبا سے متعلق اضافی اخراجات کی وجہ سے بڑھ گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے گوٹینگ اور مپوملانگا صوبوں میں مرغیوں میں برڈ فلو خطرناک شرح سے پھیل گیا ہے۔

برڈ فلو کی وجہ سے پہلے ہی مارکیٹ میں انڈوں کی سپلائی کم ہو چکی ہے اور توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں ویلیو چین میں پولٹری گوشت کی فراہمی منفی طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ افریقہ کی سب سے ترقی یافتہ معیشت کو بجلی کی مسلسل کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کے پرانے سسٹم کو ٹھہرایا جاتا ہے۔

سرکاری ملکیت والی بجلی کمپنی ایسکوم باقاعدگی سے کاروباری اداروں اور گھروں کو روزانہ کئی گھنٹوں کے لیے بجلی کی فراہمی میں کمی کر رہی ہے.

فروری میں تجزیہ کاروں نے بتایا تھا کہ پرانے کوئلے کے پلانٹس کی دیکھ بھال میں برسوں کی کم سرمایہ کاری نے ایسکوم کی بجلی کی مسلسل فراہمی کی صلاحیت کو متاثر کیا ہے جبکہ کچھ نئے پاور پلانٹس بھی زیادہ بوجھ کی وجہ سے خراب ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولٹری سیکٹر کے لیے بجلی کی بے ترتیب فراہمی وینٹی لیشن سسٹم، ذبیحہ کے شیڈول اور چکن پروسیسنگ کو متاثر کرتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر