
کنگنا رناوٹ نے شاہ رخ خان کو کس لقب سے نواز دیا
بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے شاہ رخ کی فلم ‘جوان’ دیکھنے کے بعد کہا کہ شاہ رخ خان سنیما کے وہ دیوتا ہیں جن کی بھارت کو ضرورت ہے۔
اداکارہ کنگنا رناوٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فلم ‘جوان’ کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔
کنگنا نے کہا کہ 90 کی دہائی میں رومانوی لڑکے سے لے کر ایک دہائی بعد شاہ رخ خان نے خود کو 40 اور 50 برس کی عمر کے شائقین کے ساتھ جوڑا۔
اداکارہ کا شاہ رخ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اب 60 سال کی عمر میں بھارت کے اعلیٰ ترین اداکار بن کر ابھرے ہیں۔
اداکارہ نے کہا یہ اصل زندگی میں بھی ان کے ہیرو ہونے کی نشانی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز فلم جوان نے تمام ریکارڈ اپنے نام کر کے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News