چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق اٹک ڈسٹرکٹ جیل میں سائفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم اورایف آئی اے کی ٹیم دوران سماعت موجودتھی۔
سماعت کے آغاز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری لگائی گئی۔
اٹک جیل میں کیس کی ان کیمرہ سماعت کے بعد فاضل جج اٹک جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
