
توشہ خانہ ٹوکیس میں بشری بی بی کی درخواستِ ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے اپیل واپس لینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ سے متعلق تمام معاملہ اسلام آباد کی حدود میں ہوا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اپیل پر سماعت کر رہے ہیں۔
سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے اپیل واپس لینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ سے متعلق تمام معاملہ اسلام آباد کی حدود میں ہوا۔
ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا مرکزی دفتر، تمام وکلاء یہاں ہیں جس پرچیف جسٹس عامرفاروق نے مسکراتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ڈی جی سے مکالمہ کیا، کہا کہ اب ایسے تو نہیں کہ دفتر یہاں ہے تو، آپ نے اگر کوئی تحریری دلائل دینا چاہیں تو دے دیں۔
انھوں نے کہا کہ ایک چھوٹا سا معاملہ ہے، بحث کریں اور معاملہ ختم کریں، ہم اس کو فیصلے کیلئے رکھ دیتے ہیں، آپ نے جو تحریری طور پردینا ہے وہ دے دیں، جو پٹیشن آتی ہے وہ واپس بھی ہوسکتی ہے۔
وکیل چیئرمین پی ٹی آئی علی ظفرنے کہا کہ ہم تو یہ اپیل واپس لینا چاہتے ہیں، ہم تو اس میں بحث بھی نہیں کر رہے، بس یہی کہہ رہے ہیں اپیل واپس لینے کی استدعا منظور کی جائے۔
چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ یہاں معاملہ یہ ہے کہ ایک اورعدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے، آپ نے اس قانونی سوال کا جواب دینا ہے کہ ایک عدالت میں درخواست ہو تو دوسری عدالت میں دائر ہوسکتی ہے؟
وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ کا اس معاملے پر فیصلہ موجود ہے، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق تکنیکی خامیاں دور کرنے کیلئے درخواست واپس لی جا سکتی ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس پر بحث بنتی ہی نہیں، ہم نے صرف درخواست واپس لینے کی استدعا کی ہے، اس عدالت نے جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ کردے، عدالت نے ہماری استدعا منظور کرنی ہے تو کرے، نہیں کرنی تو بھی فیصلہ کر دے۔
الیکشن کمیشن کی وکیل نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا اورکہا کہ درخواست گزار اپنی مرضی سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر چکے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر جزوی دلائل بھی ہوچکے ہیں،
وکیل علی ظفرنے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ ہم نے لاہور ہائیکورٹ کی درخواست کے بارے یہاں ڈکلیئر نہیں کیا جس پر چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ جی بالکل، وہ آپ نے ہمیں بتایا تھا۔
بیرسٹرعلی ظفرنے کہا کہ لاہورہائیکورٹ میں پانچ رکنی بنچ ہے، یہاں ایک رکنی، چوائس ہماری ہے جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News