کرینہ کے سامنے اچھے سے یاد ڈائیلاگ بھی بھول جائیں گے، ادکار جےدیپ
بالی وڈ ادکار جےدیپ اہلوت نے کرینہ کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔
فلم ‘جانِ جان’ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں جےدیپ اہلوت نے کہا کہ اگر آپ فلم کی عکسبندی کے دوران کرینہ کپور کی آنکھوں میں دیکھ لیں تو آپ اپنے ڈائیلاگ بھول جائیں گے۔
اداکار جے دیپ نے مزید کہا کہ اگر آپ کرینہ کپور کے سامنے کھڑے ہیں تو بہت اچھے سے یاد کیے ہوئے ڈائیلاگ بھی بھول جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سے بڑے فنکاروں کو کرینہ کپور کی سیٹ پر آمد کے ساتھ ہی ہونق بنتے دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور کی موجودگی میں تو کیمرا بھی کپکپانا شروع کر دیتا ہے۔
جے نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کرینہ کی اس شعبے میں گہری اور پر وقار شخصیت ہے۔
واضح رہے کہ ‘جانِ جان’ او ٹی ٹی فلم ہے جس میں کرینہ کپور، جے دیپ اہلوت اور وجے ورما نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
