آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے زخمی کھلاڑیوں سمیت اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے 50 اوورز کے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے عارضی طور پر 15 رکنی اسکواڈ میں پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل اور مچل اسٹارک کو شامل کیا ہے۔
کپتان کمنز کے ہاتھ میں فریکچر ہے، اسمتھ کی کلائی میں چوٹ لگی ہے، میکسویل کو ٹخنے کی شکایت ہے اور اسٹارک کو کمر کی انجری ہے۔
Presenting your 15-player men’s provisional squad for the 2023 World Cup!
AdvertisementThe final 15-player squad will be confirmed later this month 🇦🇺 #CWC23 pic.twitter.com/wO0gBbadKi
— Cricket Australia (@CricketAus) September 6, 2023
یہ چاروں کھلاڑی جنوبی افریقہ میں جمعرات سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے باہر ہیں اور فٹ ہونے کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو چنئی میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ان چار کھلاڑیوں کی صحت میں بہتری آرہی ہے اور وہ رواں ماہ کے اواخر میں ٹورنامنٹ سے قبل تین ون ڈے میچوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔
چیف سلیکٹر جارج بیلی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آنے والے ہفتوں میں آن لائن واپس آنے اور ممکنہ طور پر ہندوستان کے خلاف آئندہ سیریز میں سلیکشن کے لئے تمام کھلاڑی اچھی طرح تیار ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آسٹریلیا کے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 28 ستمبر تک کرنا ہے۔
سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ حتمی اسکواڈ کا اعلان ہونے سے قبل جنوبی افریقہ اور بھارت میں ابھی آٹھ ایک روزہ میچ کھیلے جانے ہیں جس کے بعد ورلڈ کپ کے دو پریکٹس میچ کھیلے جائیں گے جس سے ٹورنامنٹ کے لیے تیاری جاری رکھنے کا کافی موقع ملے گا۔
عبوری اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں میں سے 8 کمنز، اسمتھ، میکسویل، اسٹارک، ایلکس کیری، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
آسٹریلیا نے ریکارڈ پانچ مرتبہ 50 اوورز کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتا ہے۔
آسٹریلیا اسکواڈ:
پیٹ کمنز (کپتان)، شان ایبٹ، ایشٹن اگر، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مچل مارش، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
