
برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے اپنے ایک خط میں لیبیا میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے شمالی افریقی ملک میں تباہ کن سیلاب کے بعد لیبیا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین کو تعزیتی خط بھیجا ہے۔
لیبیا کے ساحلی شہر درنا شہر میں آنے والے سیلاب سے 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
برطانوی بادشاہ نے محمد المنفی کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ میں اور میری اہلیہ طوفان ڈینیئل اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے تباہ کن اثرات اور جانی نقصان سے بہت افسردہ ہیں۔
بادشاہ چارلس نے کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کے ساتھ سوگ مناتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور ہر اس شخص کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں جن کی زندگیاں اور ذریعہ معاش خوفناک سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
اپنے خط میں بادشاہ چارلس نے ان تمام لوگوں کی بہت تعریف کی جو ایسے سنگین حالات میں امدادی کاموں میں انتھک مصروف ہیں انہوں نے ان کی بے لوث بہادری کی تعریف بھی کی۔
یہ خط ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانوی حکومت نے لیبیا کے لیے ایک ملین پاؤنڈ کا امدادی پیکج شروع کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کہا کہ لیبیا میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصان اور تباہی کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔
وزیر اعظم رشی سونک نے مزید کہا کہ برطانیہ لیبیا کے عوام کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ لیبیا کے حکام نے پیر کے روز خبردار کیا تھا کہ ریاست کے پاس قدرتی آفات سے نمٹنے کا تجربہ نہیں ہے اور انہوں نے بین الاقوامی امداد کی اپیل کی ہے۔
امریکہ نے بھی امداد کا اعلان کیا ہے اور صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کا ملک لیبیا اور اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ مدد فراہم کرنے کے لیے رابطے میں ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت نے انکشاف کیا ہے کہ اہم پلوں سمیت بنیادی ڈھانچے کی تباہی امدادی تنظیموں کی امداد پہنچانے کی کوششوں کو مایوس کر رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News