Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہورہائی کورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو رہا کرنے کا حکم

Now Reading:

لاہورہائی کورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو رہا کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ

پرویزالہی کوگرفتارکرنےکیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم جاری

لاہورہائی کورٹ نے سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالہی کو گرفتارنہ کرنے کےعدالتی حکم پرعمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے کہا کہ عدالت اس معاملے کی انکوائری کرے گی۔ عدالت ابھی حکم جاری کرتی ہے کہ چوہدری پرویز الہی کو کوئی ایجنسی، ادارہ یا اتھارٹی گرفتار نہیں کرے گی۔

لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران چوہدری پرویزالہی کو کمرہ عدالت پہنچایا گیا۔ پرویز الہی نے گاڑی سے نکل کرورکروں کو ہاتھ ہلا کرسلام کیا۔

جسٹس امجد رفیق  کی عدالت میں کمرہ عدالت وکلا سے کھچاکھچ بھرگیا جس کے بعد کمرہ عدالت کو اندر سے بند کردیاگیا۔ کمرہ عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

Advertisement

اس سے قبل عدالت نے سماعت کرتے ہوئے عدالت نے پرویز الہی کو ایک گھنٹے میں عدالت پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر پرویز الہی کو پیش نہ کیا گیا تو ڈی جی نیب کےوارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔

نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نیب کو سیکیورٹی فراہمی سے معذوری ظاہر کی ہے جس پرجسٹس امد رفیق نے کہا کہ عدالت سے پنگ پونگ کھیلا جارہاہے۔ کیا جج کو بھی ملزم تو نہیں بنایا جا رہا۔ عدالت کو بڑا افسوس ہورہاہے کہ جوکچھ ہورہاہے وہ کبھی نہیں ہوا۔ یہ آئینی عدالت ہے اورآئین کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے کہا کہ مختلف آپریشنزکی وجہ سے فوری طور پر اے پی سی کو لاہور تک منگوانے کےلئے وقت چاہئیے۔

رہا ہونے کے بعد چوہدری پرویزالہی نے بول نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ عدلیہ آئین اور قانون کی فتح ہے۔ عدالتی فیصلے سے ہی رہائی ممکن تھی۔ ملکی عدالتیں آزاد ہیں حق کی فتح ہوئی ہے۔

عدالتی حکم کے باوجود نیب حکام اور پولیس اہلکاروں کے درمیان کھینچا تانی جاری ہے۔ نیب حکام پولیس اہلکاروں سے ہنگامہ آراٸی کرتے ہوٸے گاڑی بھگا لے گٸے۔ پولیس اہلکار اصرارکرتے رہے کہ ایف آٸی اے نے پرویز الہی کو گرفتار کرنا ہے۔ پولیس اہلکار نیب کی گاڑی میں چڑھ گٸے نیب حکام نے دھکے مار کر اتارا۔

ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن وقاص الحسن بھی کمرہ عدالت کے باہر پہنچ گئے، احاطہ عدالت میں پولیس کی بھاری نفری کو الرٹ کر دیا گیا۔

Advertisement

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ایس پی ہائیکورٹ سیکیورٹی کو چیمبر میں طلب کرلیا، عدالتی حکم پر ہائیکورٹ سیکیورٹی پر مامور افسر چیمبر میں پیش ہوئے، عدالت نےچویدری پرویزالہی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

قانون دان لطیف کھوسہ مبارکباد دینے چوہدری پرویز الہی کےپاس کمرہ عدالت پہنچ گئے، چوہدری پرویز الہی نے لطیف کھوسہ کو گلے لگا لیا۔

لاہورہائی کورٹ نے ڈی آئی آپریشنز اور ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھی چیمبرمیں طلب کرلیا۔

بعدازاں عدالتِ عالیہ نے  چوہدری پرویز الٰہی کو فوری رہا کرنے کا حکم دینے کاتحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ  نیب سمیت کوئی بھی ادارہ، اتھارٹی یاایجنسی پرویز الہی کوگرفتار نہ کرے۔

پرویزالہی کو نظربندی قانون کےتحت بھی نظربند نہ کرنے کافیصلہ جاری کردیا۔ عدالت کاتحریری فیصلہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔

جسٹس امجد رفیق نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کاحکم دیا اورعدالتی فیصلے کی کاپی ڈی آئی آپریشنز کےحوالے کردی گئی۔

Advertisement

پرویز الہی وکلاء کےہمراہ عدالتی روسٹرم پرآئے اور وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سے کہا کہ عدالت کا فیصلہ بڑا واضع ہے۔ عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ کسی کو بھی عدالتی احاطے سے گرفتار نہیں کیاجاسکتا۔ پولیس ہائی کورٹ میں موجود ہے۔ عدالت پرویز الہی کو گھر تک سیکیورٹی کی فراہمی کا حکم دے۔

عدالتی حکم پر ایس پی ماڈل ٹاون عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ امن وامان کی صورتحال کےپیش نظر پولیس یہاں موجود ہے جس کے بعد عدالت نے لا افسر کےہمراہ پولیس کو چوہدری پرویزالہی کو گھر تک سیکیورٹی فراہم کرنے کاحکم دے دیا۔

لاہورہائی کورٹ نے عدالتی حکم پرعمل درآمد کرانے کےلئے رجسٹرار کوطلب کرلیا۔ عدالتی حکم پرایڈیشنل رجسٹرارسیکیورٹی رائے ظہورعدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی سیکیورٹی کے اہلکار پولیس کےہمراہ درخواست گزارکو گھر تک چھوڑ کرآئیں۔ درخواست گزارکی جان کو خطرات ہیں کوئی ایسا واقعہ نہ ہواسی لیےعدالتی اہلکار ساتھ جائیں۔

چوہدری پرویزالہی پولیس افسروں کی حفاظت میں عدالت سے روانہ ہوگئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر