 
                                                                              روس کے خلاف گزشتہ سال سے جاری جنگ میں یوکرین کے موقف کو دنیا کے سامنے پیش کرنے والے وزیر دفاع نے استعفیٰ دے دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف نے اپنا استعفیٰ پارلیمنٹ کے چیئرمین کو جمع کرا دیا ہے۔ یہ یوکرین کی روس کے خلاف جنگ میں اب تک کی سب سے بڑی خبر قرار دی جا رہی ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کے روز کہا کہ انہوں نے جنگ کے دوران اپنے وزیر دفاع کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو فروری 2022 میں روس کے مکمل حملے کے بعد یوکرین کی دفاعی اسٹیبلشمنٹ میں سب سے بڑا جھٹکا ہے.
عالمی خبر رساں ادارے نے بھی وزیر دفاع کے اس استعفیٰ کو یوکرین کے لیے نہایت ہی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اولیکسی ریزنکوف کی عہدے سے برطرفی یوکرین کے مورال کو نیچے کرنے کے مترادف ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 