Advertisement
Advertisement
Advertisement

طبی ماہرین نے کورونا سے زیادہ خطرناک وباء کا خدشہ ظاہر کر دیا

Now Reading:

طبی ماہرین نے کورونا سے زیادہ خطرناک وباء کا خدشہ ظاہر کر دیا

برطانیہ کی ایک طبی ماہر نے کورونا سے زیادہ خطرناک وباء کے خدشے کا اظہار کر دیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق برطانیہ کی ایک ماہر صحت کیٹ بنگھم نے کہا ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے دیا گیا نام ڈیزیز ایکس کووڈ 19 سے بھی زیادہ مہلک وبائی مرض کا سبب بن سکتا ہے۔

 کیٹ بنگھم کا مزید کہنا تھا کہ سائنس دانوں نے وائرس کے 25 خاندانوں کی نشاندہی کی ہے لیکن 10 لاکھ سے زائد غیر دریافت شدہ اقسام ہوسکتی ہیں۔

مئی سے دسمبر 2020 تک برطانیہ کی ویکسین ٹاسک فورس کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی کیٹ بنگھم نے برطانوی اخبارکو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ نیا وائرس 1919-1920 کے تباہ کن ہسپانوی فلو کی طرح اثر انداز ہوسکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ڈیزیز ایکس ایک نیا ایجنٹ ہو سکتا ہے جس میں وائرس، بیکٹیریا یا فنگس شامل ہیں۔

Advertisement

اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیٹ  بنگھم نے کہا کہ میں اسے اس طرح بیان کرنا چاہتی ہوں کہ 1918 میں فلو وبائی مرض نے دنیا بھر میں کم از کم 50 ملین افراد کو ہلاک کیا اور یہ نیا وائرس اس سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

کیٹ  بنگھم نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ اگر دنیا کو نئے موذی مرض ایکس کے خطرے سے نمٹنا ہے تو بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم کے لئے تیار ہونا ہوگا اور ریکارڈ وقت میں طبی خوراک کی فراہمی کو ممکن بنانا ہو گا۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ سائنس دانوں نے وائرس کے 25 خاندانوں کی نشاندہی کی ہے لیکن 10 لاکھ سے زائد غیر دریافت شدہ اقسام ہوسکتی ہیں جو ایک نسل سے دوسری نسل میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے سب سے پہلے مئی میں اپنی ویب سائٹ پر بیماری ایکس کے بارے میں ذکر کیا تھا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ایکس کی اصطلاح اس علم کی نمائندگی کرتی ہے کہ ایک سنگین بین الاقوامی وبا ایک ایسے پیتھوجین کی وجہ سے ہوسکتی ہے جو فی الحال انسانی بیماری کا سبب بن سکتا ہے”۔

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 2018 میں اس اصطلاح کا استعمال شروع کیا تھا۔ اور ایک سال بعد کووڈ 19 پوری دنیا میں پھیلنا شروع ہوا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر